Best Way to Grow Your Online Business In 2020

آج جو آپ کو کام بتانے جا رہا ہوں اس کام سے بے شمار لوگ لاکھوں روپے کما رہے ہیں تو آپ کیوں پیچھے ہیں ۔ اس کام کو پی بی این یعنی (پرائیویٹ بلاگ نیٹ ورک ) کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ اصل میں یہ ایک قسم کے بیک لنکس ہوتے ہیں جو کہ دوسرے بیک لنکس کی نسبت زیادہ پاور فل اور اتھارٹی والے ہوتے ہیں ۔
اور PBN بیک لنکس کی ڈیمانڈ مارکیٹ میں بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ ہائی اتھارٹی بیک لنکس ہوتے ہیں جس سے کلائنٹ کی سائیٹ کو رینکنگ ملتی ہے ۔ ۔ اور یہ لنکس بکتے ہی بکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ہر بندے کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کو ہائی اتھارٹی ویب سائیٹ سے بیک لنکس مل جائیں ۔

How To Start Work?

تو اب بات آتی ہے کہ اس کام کو شروع کیسے کریں دیکھیں سب سے پہلے آپ کو بتا دوں یہ کام فری میں شروع ہونے والا بالکل بھی نہیں ہے اس پر آپ کو انویسٹمنٹ کی ضرورت پڑنے والی ہے تو کتنی انویسٹمنٹ ہوگی وہ ساری ڈیٹیل آپ کو نیچے جاکر معلوم ہو جائے گی ۔

سب سے پہلے تو آپ کو (اولڈ / پرانی) ایکسپائرڈ ڈومین کی ضرورت پڑے گی جن کا (ڈی اے، پی اے)اچھا ہو یعنی ہائی ہو تو ایسی ڈومین آپ کو سرچ کرکے خریدنی ہونگی ۔ ۔ ایکسپائرڈ ڈومین آپ خود بھی سرچ کرسکتے ہیں یا پھر کسی سے سروس بھی لے سکتے ہیں بے شمار لوگ ہیں جو آپ کو ایک اچھی اور ہائی والی اتھارٹی ڈومین سرچ کرکے دینے کی سروس فراہم کررہے ہوتے ہیں جو کہ عموماً 5 ڈالر سے 10 ڈالرز فی ڈومین کا آپ سے لیتے ہیں

نوٹ ۔۔ یہ ریٹس صرف ڈومین سرچ کرکے دینے کا ہے ڈومین کو بعد میں آپ خود خریدیں گے ۔
ڈومین کو بعد میں آپ نے خود خریدنا ہے وہ آپ کسی بھی ڈومین رجسٹرار سے خرید سکتے ہیں مثال کے طور پر گوڈیڈی وغیرہ سے ۔

ٹھیک ہے جی ڈومین آپ نے خرید لی ہیں اب باری آتی ہے ویب ہوسٹنگ کی کیونکہ اُن ڈومین کو آپ نے ہوسٹ تو کرنا ہی ہے بلاگ بنانے کیلئے ۔ ۔ ۔ تو اس کام کیلئے آپ کو اپنے ہر بلاگ یعنی ہر ڈومین کیلئے الگ الگ ہوسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ الگ الگ ہوسٹنگ سے مراد آپ الگ الگ کمپنیوں سے ہوسٹنگ خریدیں گے ۔ ایہ ہوسٹنگ آپ کو 1500 سے 2000 سالانہ پر بھی مل جاتی ہے تو آپ کو جتنی ڈومین ہونگی اُتنی ہی ہوسٹنگ خریدنی ہونگی ۔ ۔ ۔ !

ڈومین خرید لی ، ہوسٹنگ خرید لی ۔ ۔ ۔ اب آگے کا کام آتا ہے اُن تمام ڈومین پر الگ الگ بلاگ بنانا یعنی جتنی ڈومین اور ہوسٹنگ آپ نے خریدی ہیں اُن تمام پر آپ الگ الگ بلاگ بنائیں گے ۔ ۔ ۔
بلاگ بنا کر آپ اُن پر کچھ آرٹیکلز بھی پوسٹ کریں گے تبھی تو وہ بلاگ بنے گا ۔ اُن بلاگز پر آپ نے تمام ضروری پیج بنانے ہیں مثال کے طور پر
About us, Privacy Policy, Disclaimer, Contact Us
تمام پیجز بنانے کے بعد آپ نے اُن بلاگ پر اچھا سا ایس ای او فرینڈلی تھیم لگانا ہے جوکہ ریسپونسو ہونا ضروری ہے ۔ ۔ ۔ یہ سارا کام ہونے کے بعد آپ نے اُن بلاگ کی اچھے طریقے سے سیٹنگ وغیرہ کرلینی ہے تاکہ مکمل پروفیشنل بلاگ لگیں ۔

یہ سارا کام ہونے کے بعد اب بات آتی ہے کہ اس پورے کام پر کتنی انویسٹمنٹ ہونی ہے یا کتنے پیسوں کی ہمیں ضرورت ہے اور کون کون یہ کام کرسکتا ہے ۔

Total Investment?

مان لیں جی آپ نے 10 پرائیویٹ بلاگ نیٹورک کا سیٹ اپ کرنا ہے تو اُس کا جائزہ لیتے ہیں کہ کتنی رقم درکار ہوگی اس کام کیلئے ۔ ۔ ۔

اگر تو آپ ایکسپائرڈ ڈومین خود سرچ کرلیتے ہیں تو آپ کے یہ پیسے بچ سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ اگر نہیں تو آپ کو فی ڈومین نیم کیلئے 5 ڈالرز دینے ہونگے جس سے سرچ کروا رہے ہیں تو اس حساب سے
(Expired Domain Name) 10 x $5 = $50 x 156.30 PKR = 7815 (*Today Dollars Rate in PKR)
یعنی کہ آپ یہ سمجھ لیں کہ 10 ڈومین نیم سرچ کروانے کیلئے آپ کو تقریباً 8 ہزار پاکستانی روپے ادا کرنے ہونگے ۔ آپ یہ پیسے بچا بھی سکتے ہیں اگر آپ ایکسپائرڈ ڈومین نیم سرچ کرنا سیکھ لیں تو ۔

اب آپ کو یہ 10 ڈومین خریدنی بھی ہیں وہ چاہے تو آپ کسی بھی سائیٹ سے خرید سکتے ہیں ۔ ۔ اگر ہم ایوریج ریشو نکالیں تو آپ کو یہ ڈومین تقریباً 1000 روپے سے 1500 تک پڑ سکتی ہے ۔ ۔ ۔ ریٹ اوپر نیچے ہوسکتا ہے ۔ ۔ ۔ ہوسکتا ہے آپ کو سستی مل جائے یا ہو بھی سکتا ہے آپ کو مہنگی ملے تو ہم ایک ایوریج ریشو کی بات کریں تو ہم اس پر فی ڈومین 1200 کا حساب لگاتے ہیں تو اس حساب سے آپ کو 10 ڈومین
10 x 1200 = 12000
کی ملیں گی ۔ ۔ ۔ اور یہ ڈومین آپ کی 1 سال کیلئے ہونگی ۔

اب ہوسٹنگ پر ہمارا کتنا خرچہ آنا ہے جیسا کہ ہم 10 پرائیویٹ بلاگ نیٹورک کا سیٹ اپ کرنے جا رہے ہیں تو ظاہری سی بات ہے ہمیں 10 الگ الگ ہوسٹنگ کی ضرورت ہوگی ۔ دیکھیں ہوسٹنگ آپ کو سستی سے سستی بھی مل جاتی ہے لیکن وہ آپ کو تنگ کرتی ہے آپ کسی بھی ہوسٹنگ والے سے ہوسٹنگ لیں ۔ ۔ ۔ لیکن کوشش کریں کہ کوئی اچھا پیکج لیں ۔
تو ہم مان لیتے ہیں جی ہمیں ہوسٹنگ 2000 کی ملتی ہے تو اس حساب سے ہمارے پاس 10 ہوسٹنگ پر 20 ہزار کی رقم درکار ہوگی ۔
10 x 2000 = 20000
لیں جی 10 ہوسٹنگ پلان بھی خرید لیے تو اب تک ہمارا کل خرچہ 40 ہزار ہوچکا ہوگا جو کہ 1 سال کا خرچہ ہے ۔ ۔ ۔

ان پر بلاگ آپ نے خود سے سیٹ اپ کرنے ہیں یعنی آپ نے بلاگ خود بنانے ہیں

اب مان لیتے ہیں آپ کو بلاگ بنانا بھی نہیں آتا تو آپ کہتے ہیں کہ چلو میں بلاگ بھی کسی سے بنوا لیتا ہوں تو سب سے پہلے تو آپ کو اچھا اور ٹرسٹڈ بندہ ڈھونڈنا ہوگا جو کہ آپ کو یہ سروس فراہم کرسکے ۔ ۔ ۔
پھر اُس کیساتھ آپ کو اچھی سی ڈیل کرنی ہوگی ۔ ۔ ۔ تاکہ آپ کی کم سے کم کوسٹ آئے تو اگر ہم کم سے کم بھی اندازہ لگائیں تو آپ سمجھ لیں کہ آپ کو فی بلاگ بناکر مکمل سیٹنگ کرکے دینے کا 3000 روپے کوئی چارج کرتا ہے تو اس حساب سے ہمیں 10 بلاگ بنوانے کیلئے ٹوٹل 30 ہزار روپے کی رقم درکار ہے
(Blog Making) 10 x 3000 = 30000
پہلی تو بات یہ کہ آپ خود بلاگ بنانا سیکھ لیں تاکہ کم سے کم پیسوں سے آپ کا یہ کاروبار شروع ہوسکے ۔

تو اس حساب سے ہمارا ٹوٹل اب تک کا خرچہ 70 ہزار روپے ہوگیا ۔ ۔ نوٹ یہ کم اور زیادہ بھی ہوسکتا ہے ۔ ۔

اگر آپ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس پیسے ہیں اور آپ انویسٹ کرسکتے ہیں تاکہ آپ اپنا وقت بچا سکیں تو پھرآپ کسی سے بلاگ بنوا لیں نہیں تو میرا مشورا ہے کہ آپ خود بلاگ بنانا سیکھیں اور اپنے بلاگ خود بنائیں ۔ ۔

اب یہ سارا کام تو ہوگیا ۔ ۔ ۔ یہ سارا سیٹ آپ کا 1 سال کیلئے تیار ہوا ہے یعنی آپ کے پاس پورے 12 مہینے (365 دن ) ہیں اپنے اس کام سے پیسے کمانے کیلئے

How To Grow and Earn?

تو اب آپ اپنے آپ کو پورے جذبے کیساتھ مارکیٹ کریں جتنے بھی آپ کو بلاگنگ سے متعلقہ فیس بک گروپس یا آن لائن ارننگ سے متعلقہ فیس بک گروپس نظر آتے ہیں اُن کو جوائن کریں اُن میں جاکر پوسٹ لگائیں کہ آپ 10 ہائی اتھارٹی PBN لنکس کی سروس دیتے ہیں اگر کسی کو چاہے تو رابطہ کرلیں یقین کریں آپ کو بے شمار کلائنٹس ملیں گے ۔

اسی طرح آپ جتنے بھی پلیٹ فارم ہیں فری لانسنگ کے اُن تمام پر جاکر اپنی سروس کو لسٹ کر دیں اور یہ ایسی سروس ہے جس پر آپ کو آرڈرز آئیں گے ہی آئیں گے ۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ پتہ نہیں اس پر آرڈر نہ آئیں تو ہماری انویسٹمنٹ ڈوب نہ جائے ۔ ۔ ۔ میں آپ کو گارنٹی کیساتھ کہتا ہوں کہ بلاگ سیٹ کرنے کے 1 مہینے کے اندر اندر آپ اپنی ٹوٹل انویسٹمنٹ کما چکے ہونگے ۔ ۔ ۔

اگر آپ جلدی اور زیادہ کلائینٹس لینا چاہتے ہیں تو پھر آپ اپنا خود کا ایک فیس بک پیج بنائیں اور اپنی سروس کو فیسبک پر پیڈ پروموٹ کرنا شروع کر دیں یقین کریں آپ کو سر کھجانے کا ٹائم نہیں ملے گا اتنا کام آپ کے پاس آ جانا ہے ۔ ۔ ۔ !

اُمید کرتا ہوں آپ کو میں یہ کاروبار اچھے سے سمجھا پایا ہونگا ۔ ۔ ۔ اگر آپ کی مزید کوئی سوالات ہیں تو آپ یوٹیوب پر اس کے بارےمیں سرچ کرسکتے ہیں ۔ ۔
فائیور پر آپ اس کے بارے میں سرچ کرسکتے ہیں یا کسی بھی گروپ سے اس بارے میں آپ پوچھ سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ !

نوٹ : پیسے وہی کمائے گا جو یہ کام کرے گا جس نے صرف سوچتے رہنا ہے یا دوسروں پر تنقید کرتے رہنا ہے وہ کچھ نہیں کر پائے گا ۔

میری دُعا ہے اللہ اُن تمام لوگوں کو کامیاب کرے جو دل سے اور صاف نیت سے محنت کررہے ہیں ۔ ۔ ۔

اب اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ پوسٹ شیئر کرنےکا حق رکھتی ہے تو برائے مہربانی اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ۔
شکریہ

Leave a Comment